15 دسمبر 2018 - 18:49
بحرین کی بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قراردینے کے آسٹریلیا کے اقدام کی حمایت

بحرین کے وزير خارجہ نے آسٹریلیا کی طرف سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدام کو درست قراردیدیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی وزیر خآرجہ نے اسرائیلیا کی حکومت کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کے اس اقدام سے فلسطینی کے اہداف پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔

بحرینی وزیر خارجہ نے کہا کہ آسٹریلیا کا اقدام عربی امن منصوبے کے خلاف بھی نہیں ہے۔ ادھر بہت سے عرب ممالک نے آسٹریلیا کے اس اقدام کی مذمت کی ہے عرب لیگ نے بھی آسٹریلیا کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیز قراردیا ہے۔

.....

/169